19.6 C
Dublin
جمعرات, مئی 23, 2024
اشتہار

چیئرمین پی ٹی آئی کو سزا دینے والےجج ہمایوں دلاور کی تنزلی

اشتہار

حیرت انگیز

توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کو سزا دینے والےجج ہمایوں دلاور کی تنزلی کر دی گئی۔

نمائندہ اے آر وائی نیوز کے مطابق 5 اگست کو چیئرمین پی ٹی آئی کو توشہ خانہ فوجداری کیس میں قید کی سزا سنانے والےایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور کو اوایس ڈی بنا دیا گیا۔

ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور کو اسلام آبادہائی کورٹ رپورٹ کرنےکی ہدایت کی گئی ہے۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کی ہدایت پر ایڈیشنل رجسٹرار نے ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور کو اوایس ڈی بنانے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

جج ہمایوں دلاور کو اوایس ڈی بنائے کی اصل وجہ سامنے آگئی

- Advertisement -

جج ہمایوں دلاور نے الیکشن کمیشن کی درخواست پر توشہ خانہ کیس کی سماعت کی تھی۔ یہ کیس قریباً 8 ماہ تک زیرسماعت رہا جس پر جج ہمایوں دلاور نے چیئرمین پی ٹی آئی کو سزا سنائی اور وہ 5 سال کے لیے نااہل قرار دیے گئے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں