اشتہار

تحقیقات سے ثابت ہوا 9مئی کی منصوبہ بندی چند ماہ سے جاری تھی، ڈی جی آئی ایس پی آر

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی : ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا ہے کہ تحقیقات سے ثابت ہوا 9مئی کی منصوبہ بندی چند ماہ سے جاری تھی۔

تفصیلات کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل احمد شریف چوہدری نے اہم پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 9مئی کا سانحہ انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت ہے، جو کام دشمن 75سال سے نہ کرسکا وہ مٹھی بھر لوگوں کےسہولت کاروں نے کردکھایا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ تحقیقات سے ثابت ہوا 9مئی کی منصوبہ بندی چند ماہ سے جاری تھی، شرانگیز بیانیے سے لوگوں کی ذہن سازی کی گئی ، اب تک کی تحقیقات میں بہت سے شواہد مل چکے اور مسلسل مل رہے ہیں۔

- Advertisement -

میجر جنرل احمد شریف چوہدری نے بتایا کہ آج کی پریس بریفنگ کامقصدسانحہ9مئی سےمتعلق آگاہ کرناہے، افواج پاکستان کےشہداکےلواحقین میں سخت غم وغصہ پایاجاتاہے، ایک طرف پاک فوج قربانیاں دےرہی ہیں ، دوسری طرف بدقسمتی سے مذموم مقاصد کیلئے گھناؤنا پروپیگنڈاکیاگیا۔

انھوں نے کہا کہ 9 مئی کو شہدا کے خاندانوں کی دل آزاری کی گئی، شہداکے خاندان سوال کررہےہیں کہ کیا ہمارے پیاروں نے قربانیاں اس لئے دی تھیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ شہداکے لواحقین سوال کرتے ہیں گھناؤنے عمل کی منصوبہ بندی کرنیوالے قانون کے کٹہرے میں کب لائے جائیں گے، شہدا کے ورثا ہم سب اور بالخصوص آرمی چیف سے باربار سوال کررہےہیں، شہداکےورثااورآرمی کےتمام رینک سےسوال اٹھارہےہیں کہ قربانیوں ،شہداکےتقدس کی بےحرمتی ہونی ہے تو ہمیں ملک کیلئےجان قربان کرنےکی کیاضرورت ہے۔

میجر جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا تھا کہ شہداکے لواحقین سوال کرتے ہیں گھناؤنے عمل کی منصوبہ بندی کرنیوالےقانون کے کٹہرےمیں کب لائے جائیں گے۔

انھوں نے کہا کہ 9 مئی کی تحقیقات نےثابت کیاجوکام دشمن نہ کرسکاوہ شرپسندوں نےکردیا، ان واقعات کی جتنی مذمت کی جائےکم ہے، جھوٹ اورمبالغہ آرائی پرمبنی بیانیہ پھیلاگیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ قوم ،حکومت اور افواج میں احترام کا رشتہ ہوتاہے ، عوام اور فوج کے رشتے میں دراڑ ڈالنے کی کوشش کی گئی ، بیانیے کے باوجود عوام اور فوج کے احترام کے رشتے میں دشمن دراڑ نہ ڈال سکا، کسی بھی ملک وقوم کیلئےاسکی استحکام کی بنیادعوام،حکومت اورفوج کے درمیان احترام کارشتہ ہوتاہے۔

میجر جنرل احمد شریف چوہدری نے اس عزم کا اظہار کیا کہ افواج پاکستان نے ملک کے دفاع کیلئے بھرپور قربانیاں دی اوردیتی رہے گی، افواج پاکستان پیشہ ورانہ صلاحیتوں کیساتھ کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی۔

انھوں نے مزید کہا کہ عوام کو کسی صورت بھی اپنی افواج سے جدا نہیں کیاجاسکتا، اس کی گواہی شہدا پاکستان کی قبریں بھی دیتی ہیں، اقتدار کی ہوس میں جھوٹے اورگمراہ کن پروپیگنڈا چلایا گیا اور چلایاجارہاہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں