اشتہار

کراچی پاکستان کی شہ رگ اور معاشرتی اثاثہ ہے، ڈی جی رینجرز

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : ڈی جی رینجرز میجرجنرل محمدسعید نے کہا ہے کہ کراچی پاکستان کی شہ رگ اور پاکستان کا معاشرتی اثاثہ ہے جس کی حفاظت کے لیے آخری حد تک جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق ڈی جی رینجرز محمد سعید نے آج کراچی چیمبرآف کامرس کے دفتر کا دورہ کیا جہاں تنظیم کے رہنماؤں نے ان کا پرتپاک استقبال کیا اور انہیں تنظیم کے مقاصد و سرگرمیوں سے آگاہ کیا اور کراچی میں امن و امان کی بحالی کے لیے رینجرز کے کردار کی تعریف کی۔

ملاقات کے دوران ڈی جی رینجرز کا کہنا تھا کہ کراچی پاکستان کی شہ رگ ہے جس کی معیشت کا اثر پورے ملک پر پڑتا ہے اس لیے کراچی میں قیام امن کے لیے ہر ممکن اقدام کریں گے۔

- Advertisement -

ڈی جی رینجرز محمد سعید نے کہا کہ کراچی میں بسنے والے لوگ جفاکش ہیں جو پاکستان کا معاشرتی اثاثہ ہے جس کی حفاظت کے لیے آخری حد تک جائیں گے اور کراچی کے امن کو دوبارہ خراب ہونے نہیں دیں گے۔

کراچی چیمبرآف کامرس کے ممبران نے ڈی جی رینجرز کے خیالات کو سراہتے ہوئے کہا کہ تاجر برادری قانون نافذ کرنے والےاداروں کے ساتھ ہے اور رینجرز کےشانہ بشانہ ملک دشمن عناصرکی سرکوبی میں اپنا کردار ادا کریں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں