ہفتہ, جون 22, 2024
اشتہار

عفان وحید اور کومل میر کے ’دھوکہ‘ کی پہلی جھلک جاری

اشتہار

حیرت انگیز

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’دھوکہ‘ کی پہلی جھلک جاری کردی گئی ہے۔

ڈرامہ سیریل ’دھوکہ‘ میں اداکار عفان وحید، آغا علی، کومل میر اور صنم جنگ مرکزی کردار نبھا رہے ہیں جبکہ اس کی پہلی قسط جلد نشر کی جائے گی۔

دھوکہ کی کہانی مہک نواب نے لکھی ہے جبکہ اس کے ہدایت کار کاشف سلیم ہیں۔

- Advertisement -

پہلی جھلک میں عفان وحید اور کومل میر کو دکھایا گیا ہے پھر اچانک ہی آغا علی کی آمد ہوتی ہے اور وہ انہیں ساتھ لے کر چلے جاتے ہیں۔

قریب کھڑے عفان وحید سارا منظر دیکھ رہے ہوتے ہیں اسی دوران صنم جنگ آتی ہیں۔

واضح رہے کہ عفان وحید اس سے قبل اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’دو بول‘ میں اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں جبکہ ان کا ڈرامہ سیریل ’بندش ٹو‘ نشر کیا جارہا ہے۔

کومل میر نے ڈرامہ سیریل ’بے نام‘ میں مرکزی کردار نبھایا تھا جس میں ان کے ہمراہ نور حسن ودیگر شامل تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں