جمعہ, مئی 24, 2024
اشتہار

پاکستان میں ڈیجیٹل لین دین کتنا کیا گیا؟ رپورٹ جاری

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے گزشتہ مالی سال ملک بھر میں ہونے والی ڈیجیٹل ٹرانزیکشنز کی تفصیلات جاری کردیں۔

اسٹیٹ بینک کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ مالی سال 2022-23میں پاکستان میں ڈیجیٹل ٹرانزیکشنز میں اضافے کا رجحان برقرار رہا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ڈیجیٹل ذرائع سے رقوم کی لین دین میں حجم کے اعتبار سے57فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

- Advertisement -

مرکزی بینک کے مطابق ڈیجیٹل ذرائع سے رقوم کی لین دین میں مالیت کے حساب سے 81فیصد اضافہ ہوا، انٹرنیٹ بینکنگ صارفین کی تعداد 15فیصد بڑھی ہے۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال موبائل بینکنگ صارفین کی تعداد 30فیصد بڑھی ہے جبکہ برانچ لیس بینکنگ موبائل ایپ صارفین کی تعداد میں 42فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

ریئل ٹائم گراس سیٹلمنٹ سسٹم اور اسٹیٹ بینک کے راست پیمنٹ سسٹم نے سہولت فراہم کی، آر ٹی جی ایس نے 49لاکھ ٹرانزیکشنز کو پروسیس کیا، مالیت 640ٹریلین روپے سے زائد رہی۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق راست کے ذریعے ساڑھے 15کروڑ ٹرانزیکشنز ہوئیں، مالیت32 کھرب روپے رہی، اس کے علاوہ ای کامرس ٹرانزیکشنز کی تعداد 31.8ملین، مالیت 142ارب روپے رہی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں