لاہور: شہر میں پولیس کے ایک نجی ٹارچر سیل کا انکشاف ہوا ہے جہاں ایک ملزم کو 5 روز سے حبس بے جا میں رکھا گیا ہے، ڈی آئی جی آپریشنز نے نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دے دیا گیا۔
لاہور کے تھانہ مغل پورہ کی حدود میں پولیس کے نجی ٹارچر سیل کا انکشاف ہوا ہے جہاں 5 روز سے ظہیر نامی ملزم کو رکھا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ملزم ظہیر کے خلاف تاحال کوئی مقدمہ درج نہیں ہے لیکن پولیس اسے نجی سیل میں رکھ کر تشدد کا نشانہ بنا رہی ہے
ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے نجی ٹارچر سیل کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ نجی ٹارچر سیل قائم کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہو گی۔