تازہ ترین

شہر قائد میں قتل ہونے والی ننھی مروہ کے ساتھ زیادتی کی تصدیق

کراچی : شہر قائد میں قتل ہونے والی ننھی مروہ کے ساتھ زیادتی کی تصدیق ہوگئی ، ڈاکٹر ذکیہ کا کہنا ہے کہ بچی کو زیادتی کے بعد سر پر پتھرمار کر قتل کیاگیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں عیسی نگری میں کچرا کنڈی سے 5 سالہ بچی کی تشدد زدہ لاش ملنے کے واقعے میں ننھی مروہ کی میڈیکل رپورٹ سامنے آگئی۔

ایم ایل او ڈاکٹر ذکیہ نے میڈیکل میں بچی سے زیادتی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا بچی کو زیادتی کے بعد سرپرپتھرمار کر قتل کیاگیا تاہم بچی کے جسم پرجھلسنے کے کوئی نشان موجود نہیں۔

دوسری جانب مروہ قتل کیس میں کراچی پولیس کی مجرمانہ غفلت کاانکشاف بھی ہوا ، فوری ریسپانس کےبجائےایف آئی آرہی دوسرے دن درج کی۔

مزید پڑھیں : کراچی میں 5 سالہ بچی قتل، پولیس نے ملزم کا ڈی این اے سیمپل لےلیا

اے آر وائی نیوز کی ٹیم پی آئی بی تھانے پہنچی واقعے کی تفتیش سے متعلق بتانے کیلئے بھی تفتیشی افسر موجود نہیں تھا، انویسٹی گیشن انچارج کے دفتر پر بھی تالا پڑا تھا۔

معصوم مروہ کے والد نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں بتایا کہ بیٹی کی لاش ملنے پر پولیس حرکت میں آئی جبکہ بچی کی دادی نے قاتل پکڑنے کا مطالبہ کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق حراست میں لئے گئے مزید گیارہ مشتبہ افراد کا ڈی این اے ہوگا جبکہ حراست میں لئےگئےباپ بیٹےکاڈی این اےہوچکاہے۔

واضح رہے کہ پی آئی بی کالونی کی رہائشی 5 سالہ بچی دو روز قبل گھر سے بسکٹ لینے نکلی تھی، مروہ اغوا کرلیا گیا تھا جس کی لاش دو روز بعد کچرا کنڈی سے برآمد ہوئی، بچی کی ہلاکت پر سوشل میڈیا پر ’جسٹس فار مروہ‘ کے نام سے ٹاپ ٹرینڈ بن گیا جس میں قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا گیا۔

Comments

- Advertisement -