جمعرات, مارچ 27, 2025
اشتہار

ڈالر کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ دوسرے روز بھی جاری

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : انٹربینک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں ایک بار پھر معمولی اضافہ ہوا ہے جس کے بعد روپیہ مزید نیچے آگیا۔

تفصیلات کے مطابق انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں آج پھر اضافہ ہوا ہے۔ گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 20 پیسے مہنگا ہو کر 277 روپے 3 پیسے پر بند ہوا تھا۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے ایکس پر جاری اعداد و شمار کے مطابق کاروبار کے اختتام پر امریکی ڈالر پیسے اضافے سے 280 روپے 29 پیسے پر بند ہوا۔

گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر کے بھاؤ میں 20 پیسے اضافے سے کمی کی لہر 29 ویں روز ٹوٹ گئی تھی۔

آج بدھ کو بھی کاروبار کے آغاز سے ہی ڈالر کی قدر میں اضافہ دیکھنے میں آیا اور کاروبار کے دوران ڈالر کی قیمت میں 2 روپے97 پیسے مزید اضافہ ہوا جس سے انٹربینک میں ڈالر 280 روپے کا ہوگیا۔

فاریکس ڈیلرز کا کہنا ہے کہ انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر 3 روپے 26 پیسے مہنگا ہوکر 280روپے 29 پیسے پر بند ہوا ہے، دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر 4 روپے مہنگا ہوکر 281روپے کا ہوگیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں