ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

لاہور میں ڈولفن اہلکار دوسری بیوی کے ہاتھوں قتل

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور میں گھریلو ناچاقی پر ڈولفن فورس کے اہلکار کو اس کی دوسری بیوی نے قتل کر دیا۔ مبینہ قتل کا واقعہ تھانہ فیکٹری ایریا کی حدود میں پیش آیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق مقتول ڈولفن اہلکار کی شناخت سخاوت کے نام سے ہوئی جس کے قتل کا مقدمہ اس کے بھائی فواد کی مدعیت درج کرلیا گیا۔

پولیس نے بتایا کہ سخاوت اپنی دوسری بیوی کے ساتھ گلستان کالونی میں موجود تھا، میاں بیوی کے درمیان نامعلوم وجوہات پر جھگڑا ہوا، موقع پر گئے تو سخاوت کے چہرے پر گولی لگی ہوئی تھی۔

- Advertisement -

موقع سے شواہد اکٹھے کر کے اہلکار کی لاش مردہ خانہ منتقل کر دی گئی۔ پولیس نے مقدمے میں مقتول کی دوسری بیوی اور نامعلوم ملزمان کو نامزد کر دیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں