ہفتہ, مئی 25, 2024
اشتہار

شہروں کی بندش کے باعث کرونا کے پھیلاؤ میں کمی آئی ہے، اسد عمر

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے کہ شہروں کی بندش کے باعث کرونا کے پھیلاؤ میں کمی آئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ خوشی کی بات ہے پاکستانی قوم نظم وضبط کا مظاہرہ کر رہی ہے، کرونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ہمیں کامیابیاں مل رہی ہیں۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ایسا نہیں کہ کرونا وائرس پھیلا نہیں لیکن اس کی رفتار کم ہے، شہروں کی بندش کے باعث کرونا کے پھیلاؤ میں کمی آئی ہے،حفاظتی اقدامات،سماجی میل جول سے فاصلے سے کرونا کو روکا جاسکتا ہے۔

- Advertisement -

اسد عمر نے کہا کہ پاکستان کی دنیا کے مقابلے میں کرونا ٹیسٹنگ کی استعداد کم تھی، پاکستان میں اب کرونا ٹیسٹنگ کی استعداد بڑھا دی ہے،اسپتالوں کے نظام میں بھی اضافہ کیاگیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف کی بھی حفاظت کرنی ہے، ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف ہمارے ہیرو ہیں،کوشش ہےصحت کے معاملات ہمارے قابو سے باہر نہ جائیں۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پاکستان کےسماجی کارکن مشکل کی گھڑی میں بہت کام کر رہے ہیں، پاکستان کے سماجی کارکنوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

اسد عمر نے مزید کہا کہ 14 اپریل کے بعد بندش ہوگی یا نہیں،ابھی کچھ نہیں کہہ سکتا، 14اپریل کے بعد بندش سے متعلق فیصلہ اس ہفتے کر لیا جائےگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں