16.6 C
Dublin
ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

درفشاں سلیم کی تصاویر مداحوں کو بھا گئیں

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ درفشاں سلیم کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ درفشاں سلیم نے نئی تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں سیاہ لباس میں فوٹو شوٹ کرواتے دیکھا جاسکتا ہے۔

درفشاں سلیم نے چند گھنٹوں قبل یہ تصاویر شیئر کیں جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے اور اس پر تعریفی کمنٹس بھی کیے جارہے ہیں۔

- Advertisement -

اداکارہ سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور گاہے بگاہے اپنی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔

اس سے قبل بھی درفشاں سلیم نے بغیر میک اپ تصویر شیئر کی تھی جو وائرل ہوگئی تھی۔

واضح رہے کہ درفشاں سلیم اے آر وائی ڈیجیٹل کے مقبول ڈراموں ’کیسی تیری خود غرضی‘۔ ’پردیس‘ اور بھڑاس میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’جیسے آپ کی مرضی‘ میں درفشاں سلیم ’علیزے‘ کا کردار نبھا رہی ہیں جس میں ان کے ساتھ لیڈ رول میں میکال ذوالفقار موجود ہیں۔

جیسے آپ کی مرضی کی ہدایت کاری کے فرائض صبا حمید نے انجام دیے ہیں جبکہ اس کی کہانی نائلہ جعفری نے لکھی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں