ممبئی: ہالی ووڈ کے نامور اداکار اور سابق ریسلر بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا کی محبت میں گرفتار ہوگئے اور اس کا اظہار کردیا۔
ہالی ووڈ اداکار ڈیوائن جانسن نے بھارتی اداکارہ سے اپنی محبت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پہلی ہی ملاقات میں پریانکا کی محبت میں گرفتار ہوگیا تھا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق پریانکا چوپڑا اور جانسن نے فلم ’بے واچ‘ میں پہلی بار ایک ساتھ مرکزی کردار ادا کیا ہے، دونوں اداکار شوٹنگ کے دوران ایک دوسرے کے بہت قریب آگئے تھے اور بلاآخر ہالی ووڈ اداکار نے اپنی محبت کا اظہار کردیا۔
ایک انٹرویو کے دوران ہالی ووڈ اداکار نے پریانکا کے ساتھ اپنی ملاقات کا احوال بتاتے ہوئے کہا کہ بھارتی اداکارہ جب امریکا آئیں تو میری اُن سے پہلی دفعہ ملاقات ہوئی اور پھر میں محبت میں گرفتار ہوگیا۔
پڑھیں: پریانکا چوپڑا خلا باز بنیں گی
اداکارکا کہنا تھا کہ فلم کی شوٹنگ کے دوران وقت بہت اچھا گزرا اور پھر ایک وقت میں ایسا آیا کہ ہماری عادتیں ایک دوسرے سے بہت ملنے لگیں اور ہم دونوں ایک دوسرے سے مستقل رابطے میں رہنے لگے کیونکہ ہمارے خواب اور مقاصد ایک جیسے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ فلم میں ولن کا کردار ایک مرد کو کرنا تھا تاہم میں نے ڈائریکٹر کو قائل کیا کہ اس کردار کو پریانکا بہتر طریقے سے ادا کرسکتی ہیں، اس طرح اداکارہ کو فلم میں جگہ ملی اور انہوں نے اپنے کردار کو اچھے طریقے سے نبھایا۔
فلم ’بے واچ‘ کی کہانی لائف گارڈز کی زندگی پر مبنی ہے اور پریانکا چوپڑا کی ہالی ووڈ میں پہلی فلم ہے۔