اشتہار

برطانیہ کا سفر کرنے والے سعودی شہریوں کیلیے زبردست خوشخبری

اشتہار

حیرت انگیز

برطانیہ کا سفر کرنے کے خواہشمند سعودی شہریوں کے لیے بڑی خوشخبری آگئی۔

عرب میڈیا کے مطابق برطانیہ جانے والے سعودی شہریوں کے لیے ویزا عمل میں نرمی کر کے ای ویزا کی سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

برطانیہ کا سفر کرنے والے سعودی شہریوں کو باقاعدہ ویزا حاصل کرنے کی ضرورت نہیں ہو گی اور نہ ہی انہیں سفارتخانے جانے اور انٹرویو دینے کی ضرورت ہو گی۔

- Advertisement -

آئندہ سال فروری 2024 سے سعودی شہریوں کے سفری طریقہ کار کو الیکٹرانک وزٹ ویزا فراہم کرکے آسانیاں پیدا کی جائیں گی۔

اس حوالے سے برطانوی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ الیکٹرانک ویزا کے حامل افراد کو ایک سے زائد بار دورے کی اجازت ہو گی اور ویزے کی میعاد 2 برس ہو گی۔

جی سی سی ممالک سے برطانیہ آنے والوں کو ایک ہی دورے کے لیے زیادہ فیس ادا کرنا ہو گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں