ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

کراچی کے مختلف علاقوں میں صبح سویرے بارش، موسم سہانا ہوگیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : شہرقائد کے مختلف علاقوں میں صبح سویرے بارش سے موسم سہانا ہوگیا،محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں مطلع آج ابرآلود رہے گا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں صبح سویرے بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا تاہم مختلف علاقوں میں بوندا باندی کا سلسلہ جاری ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ اورنگی، کیماڑی، صدر، گلشن اقبال، سائٹ ایریا، یونیورسٹی روڈ اور جیل روڈ میں بوندا باندی ہوئی۔

- Advertisement -

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ کراچی میں صبح سے مطلع ابرآلود ہے، شہرکاموجودہ درجہ حرارت18ڈگری سینٹی گریڈ ہے اور 6کلومیٹرفی گھنٹےکی رفتارسےہواچل رہی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق دن میں درجہ حرارت28 سے 30 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کاامکان ہے۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹے کے سکھر،دادو، ٹھٹھہ،لاڑکانہ اور جیکب آباد میں گرج چمک کیساتھ بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

کوئٹہ، بارکھان، کوہلو، سبی، نصیر آباد، چمن، دالبندین اور خضدارمیں موسلادھار بارش سے ندی نالوں میں طغیانی کاخدشہ ہے۔

لاہور، اسلام آباد اور پشاورمیں موسم سرد اور مطلع جزوی ابرآلود رہے گا جبکہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری متوقع ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں