ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

پنجاب، خیبر پختونخوا اور کشمیر میں علی الصباح زلزلے کے جھٹکے

اشتہار

حیرت انگیز

پنجاب، خیبر پختونخوا اور کشمیر میں علی الصباح زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں تاہم کہیں سے کوئی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق جڑواں شہروں پنڈی اور  اسلام آباد سمیت پنجاب، خیبر پختونخوا اور کشمیر میں زلزلے کی جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

زلزلہ کوہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کے جھٹکے علی الصباح ساڑھے پانچ بجے محسوس کیے گئے جن کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.4 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کی گہرائی 16 کلومیٹر اور مرکز جنوب مغرب کمشیر تھا۔

- Advertisement -

زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی مذکورہ علاقوں میں لوگ نیند سے بیدار ہوگئے اور اکثر سخت سردی میں کلمہ اور استغفار کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے نکل آئے تاہم کہیں سے تاحال کسی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں