ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

سوات سمیت کئی شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

اشتہار

حیرت انگیز

سوات، لوئر دیر اور گرد ونواح میں آج صبح زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں لوگ خوفزدہ ہوکر گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق آج صبح سوات، لوئر دیر، مالاکنڈ، کوہاٹ، مردان، مہمند سمیت گرد ونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر شدت 5.1 ریکارڈ کی گئی جس کی زیر زمین گہرائی 184 کلومیٹر تھی جب کہ زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش افغانستان کا بارڈر تھا۔

- Advertisement -

زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی لوگ خوفزدہ ہو کر کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں، دفاتر سے باہر نکل آئے۔

ان زلزلوں سے کسی جانی ومالی نقصان کی تاحال کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں