اشتہار

فائبر سے بھرپورغذا کھائیں، دماغی بیماری دور بھگائیں

اشتہار

حیرت انگیز

صحت مند رہنے کے لیے متوازن غذا نہایت ضروری ہے اور متوازن غذا کے لئے فائبر کا استعمال ضروری ہے۔

کیا آپ جانتے ہیں کہ فائبر کے استعمال سے انسان کون سی دماغی بیماری سے محفوظ رہ سکتا ہے۔ حالیہ تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ فائبر کا استعمال ایم ایس کو روکنے میں مفید ثابت ہوسکتی ہے۔

ملٹی پل اسکلیروسیس

- Advertisement -

ایم ایس (ملٹی پل اسکلیروسیس) یہ مرکزی اعصابی نظام کی ایک ایسی بیماری ہے جو دماغ کے اندر اور دماغ اور جسم کے درمیان معلومات کے بہاؤ میں خلل ڈالتی ہے۔

اس حالت میں جسم کے مدافعتی نظام دماغ، ریڑھ کی ہڈی اور آنکھوں میں اعصاب کے حفاظتی ڈھانچے پر حملہ ہوتا ہے۔

محققین نے نظام انہضام میں ایسے خوردبینی جانداروں مائیکروب کا سراغ لگایا ہے جسے اجتماعی طور پر گٹ مائیکرو بایوم کے نام سے جانا جاتا ہے اور جو اس مرض اہم محرک ہیں۔

نئی تحقیق میں گٹ بیکٹیریا میں ہونے والی تبدیلیوں اور تجرباتی آٹو امیون انسیفالومائیلائٹس نامی ایم ایس جیسی حالت کے درمیان تعلق کا پتہ لگانے کے لیے ایم ایس سے وابستہ جینز کے ساتھ انجنیئر کردہ چوہوں کا استعمال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: پودینے کے کرشماتی طبی فوائد جانئے

جینیاتی طور پر تبدیل شدہ چوہوں اور لوگوں میں ان کا مطالعہ اس یقین کی تائید کرتا ہے کہ غذائی ایڈجسٹمنٹ جیسے فائبر میں اضافہ ایم ایس کو بڑھنے سے روکنے میں مفید ثابت ہوسکتا ہے۔

واضح رہے کہ یہ بیماری دنیا بھر لاکھوں افراد کو متاثر کر چکی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں