اشتہار

‘دوست ممالک بھی فنڈز دینے کے بدلے پاکستان سے اثاثے مانگ رہے ہیں، ماہر معیشت کا دعویٰ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : ماہرمعیشت ڈاکٹر زبیر خان کا کہنا ہے کہ سیاستدانوں نے مل کراس ملک کوڈبودیا ہے، ہر کوئی اپنی جان بچارہا ہے، دوست ممالک بھی فنڈز دینے کے بدلے پاکستان سے اثاثےمانگ رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ماہرمعیشت ڈاکٹر زبیر خان نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی مجموعی آمدن کم ہونےجارہی ہے، جی ڈی پی گروتھ منفی میں جاتےدیکھ رہا ہوں۔

ماہرمعیشت کا کہنا تھا کہ انڈسٹریزکی حالت دیکھیں بند ہیں،فیکٹریاں نہیں چل رہی، عوام کی قوت خریددن بدن گرتی جارہی ہے ،برا حال  دیکھ رہاہوں، اس وقت مہنگائی کی شرح40 فیصدپر چل رہی ہے اور مہنگائی کنٹرول کرنے سے متعلق کوئی بھی اقدام نہیں کیاجارہا۔

- Advertisement -

ڈالر کی اونچی اڑان کے حوالے سے ڈاکٹر زبیر خان نے کہا کہ روپے کی قدر مسلسل گررہی ہے جس سے مہنگائی مزید بڑھےگی، آئی ایم  ایف نے جو پیش گوئی کی ہےحالات اس سےبدترہیں، حکومت کی ترجیحات اور پالیسیوں کی وجہ سے معاشی نقصان ہو رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ معیشت پرسیاسی حالات کا اثر ضرور پڑتا ہے، سرمایہ کاری متاثرہوتی ہے، سیاستدانوں نے مل کراس ملک کو ڈبو دیا ہے، ہر کوئی اپنی جان بچا رہا ہے۔

ماہرمعیشت نے بتایا کہ لوگ ڈالر ملک سے باہر لے جانے کی کوشش کررہے ہیں، سیاسی حالات کی وجہ سے ہر پاکستانی پریشان ہے اور خود کو بچانے کی کوشش کررہا ہے۔

موجودہ حکومت کی طرف اشارہ دیتے ہوئے ڈاکٹر زبیر خان نے کہا کہ یہ لوگ اب عدلیہ پربھی حملہ کررہے ہیں، یہ انارکسٹ ہیں ، معاشی انار کی پھیلا کر ملک سے بھاگ جائیں گے، یہ ملک میں ایسی انارکی پیدا کرنا چاہتے ہیں تاکہ لوگ ان کوبھول جائیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اسحاق ڈارنےشروع میں ایسےبیانات دیئےجس سےعالمی ادارے ناراض ہوئے، دوست ممالک نے بھی فنڈزا س لیے روکے کہ اگرڈیفالٹ کرگئے تو پیسےڈوب جائیں گے، دوست ممالک فنڈز دینے کے بدلے پاکستان سے اثاثے مانگ رہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں