تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

الیکشن کمیشن کے آفیشل اکاؤنٹ‌ سے الیکٹرانک ووٹنگ کے خلاف ویڈیو شیئر پھر ڈیلیٹ

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے  الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے خلاف کیا جانے والا ویڈیو ٹویٹ ڈیلیٹ کردیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سمندر پار پاکستانیوں کی حق رائے دہی کے لیے بنائی جانے والی الیکٹرونک ووٹنگ مشین کے خلاف تیار کیا جانے والے وی لاگ کو الیکشن کمیشن کے آفیشل ٹوئٹراکاؤنٹ سے شیئر کیا گیا تھا۔

سوشل میڈیا پر معاملہ اجاگر ہوا تو الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ٹویٹ کو ڈیلیٹ کیا مگر اُس وقت تک بہت دیر ہوچکی تھی کیونکہ متعدد صارفین  ٹویٹ کا اسکرین شارٹ لے کر اسے شیئر کرچکے تھے۔ وی لاگ میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین کو ایک مہنگا فراڈ قرار دیا گیا تھا۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے شیئر ہونے والا وی لاگ وائرل ہوا تو انتظامیہ نے اسے ڈیلیٹ کیا، اس ضمن میں متعلقہ حکام کی جانب سے تاحال کوئی وضاحت پیش نہیں کی گئی۔

مزید پڑھیں: الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے حوالے سے بڑی پیشرفت، شبلی فراز نے آگاہ کردیا

قبل ازیں دو روز قبل چیف الیکشن کمشنر سلطان راجہ کی زیر صدارت  الیکشن کمیشن آف پاکستان کا اہم اجلاس ہوا، جس میں سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے اور الیکٹرانک ووٹنگ کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

الیکشن کمیشن کے ترجمان کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ اجلاس میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین اور اوورسیز پاکستانیوں کے الیکشن میں حصہ لینے سے متعلق جاری صدارتی آرڈیننس کا جائزہ بھی لیا گیا۔ چیف الیکشن کمشنر نے واضح کیا کہ الیکشن کمیشن ووٹنگ کے لیے ٹیکنالوجی کے استعمال کو سراہتا ہے مگر اس معاملے میں سیکیورٹی کو مدنظر رکھنا اور انتہائی محتاط طریقے سے آگے بڑھنا ہوگا تاکہ انتخابات کو شفاف، منصفانہ اور غیر جانبدارانہ بنایا جاسکے۔

یہ بھی پڑھیں: مسلم لیگ ن نے الیکٹرانک ووٹنگ کے خیال کو مسترد کردیا

یاد رہے کہ حکومت آئندہ انتخابات میں الیکشن الیکٹرونک ووٹنگ مشین کے سمندر پار پاکستانیوں کی ووٹنگ کی خواہش مند ہے، اس حوالے سے مشین تیار کر کے قومی اسمبلی کے باہر نصب کی گئی، جہاں ماہرین نے اراکین اسمبلی اور صحافیوں کے سوالات کا جواب بھی دیا۔

Comments

- Advertisement -