تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ضمنی الیکشن ملتوی کئے جائیں، بلوچستان حکومت کا الیکشن کمیشن کو خط

کوئٹہ: بلوچستان حکومت نے موسمی حالات اور امن و امان کی غیر مستحکم حالت کے پیش نظر پشین میں ہونے والے ضمنی الیکشن ملتوی کرنے کیلئے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان حکومت نے پشین کے ضمنی الیکشن سے متعلق الیکشن کمیشن کو لکھے گئے خط میں کہا کہ پشین میں جنوری اور فروری میں موسم شدید سرد ہوگا اس کے علاوہ جنوری اور فروری کے دوران برفباری کی پیش گوئی کی گئی ہے،موسم و دیگر وجوہات پر ضلعی انتظامیہ کا الیکشن انتظامات کرنا ممکن نہیں ہے۔

خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ پشین میں امن کی صورتحال بھی غیر مستحکم ہے، قانون نافذ کرنیوالے ادارے ریاست مخالف عناصر کےخاتمے کیلئے سرگرم ہیں، اس کے علاوہ خط میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ کرونا کی دوسری لہر سےبڑی تعداد میں لوگ متاثر ہورہے ہیں، ضمنی الیکشن کے موقع پرحلقے میں سیاسی سرگرمیوں،کارنرمیٹنگز،اجتماعات سےکروناپھیلاؤ کا خطرہ ہے، لہذا عوام کے تحفظ اور صحت سمیت تمام حقائق مدنظر رکھ کر الیکشن کمیشن پی بی20کاضمنی الیکشن ملتوی کرے۔

الیکشن کمیشن نے پی بی 20 پشین تھری کی خالی نشست پر ضمنی انتخاب 16 فروری کا اعلان کیا ہے، حلقے میں ضمنی انتخاب کے لیے کاغذات نامزدگی 23 تا 28 دسمبر تک جمع کرائے جاسکیں گے، کاغذات نامزدگی جمع کرانے والے امیدواروں کے نام 29 دسمبر کو آویزاں کیےجائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:  میئر اسلام آباد کا انتخاب، غیر سرکاری نتیجہ آگیا

الیکشن کمیشن کے مطابق امیدواروں کی حتمی فہرست 15 جنوری کو جاری ہوگی، 17 جنوری کو امیدواروں کو انتخابی نشان الاٹ کیےجائیں گے، واضح رہے کہ بلوچستان اسمبلی کی نشست جے یوآئی ف کے رہنما سید فضل آغا کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔

Comments

- Advertisement -