ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

الیکشن کمیشن کا سینیٹ سے منظور قرارداد پر اہم اجلاس بلانے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات ملتوی کرنے کیلیے سینیٹ سے منظور قرارداد پر اہم اجلاس بلانے کا فیصلہ کر لیا۔

ذرائع نے بتایا کہ عام انتخابات ملتوی کرنے کیلیے سینیٹ سے منظور قرارداد موصول الیکشن کمیشن کو موصول ہوگئی جس کے بعد اب جلد اجلاس بلایا جائے گا۔

قرارداد کے مطابق ملک میں سکیورٹی کے حالات انتہائی خراب ہیں، مولانا فضل الرحمان اور محسن داوڑ پر حملے ہوئے جبکہ بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں حالات انتخابی مہم چلانے کیلیے موزوں نہیں۔

- Advertisement -

گزشتہ روز سینیٹ سے قرارداد منظور ہونے کے بعد ذرائع نے بتایا تھا کہ الیکشن کمیشن نے دو ٹوک مؤقف اختیار کیا ہے کہ عام انتخابات 8 فروری 2024 کو ہی ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ سینیٹ کی قرارداد کا الیکشن شیڈول پر کوئی اثر نہیں پڑے گا، سپریم کورٹ کے احکامات کے سوا کوئی احکامات الیکشن شیڈول پر اثر انداز نہیں ہو سکتے۔

خیال رہے کہ چیئرمین صادق سنجرانی کی زیرِ صدارت ایوانِ بالا کے اجلاس میں عام انتخابات ملتوی کرنے کی قرارداد کثرت رائے سے منظور کی گئی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں