اشتہار

علم سب سے موثر اور کارگر ہتھیار ہے، ایڈمرل ذکاءاللہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : پاک بحریہ کے سر براہ ایڈمرل محمد ذکاء اللہ کا کہنا ہے کہ حالیہ دور میں جامعات کے لئےاسٹریجک نیٹ ورکنگ کو سرکاری و نجی اداروں تک پھیلانے کی ضرورت ہے۔

کراچی میں بحریہ یونیورسٹی کے کانوکیشن سے خطاب میں نیول چیف کا کہنا تھا کہ طلبہ کی صلاحیتوں کواجاگر کرنے والی جامعات کو نظر انداز نہیں کیاجاسکتا۔

سربراہ بحریہ کا کہنا تھا کہ جدید دور میں سب سے موثر اور کار گر ہتھیار علم ہے جس کے ذریعے زمین فلک و سمندر تو کیا خلاء بھی مسخر کیے جا سکتے ہیں انسانوں نے چاند پر قدم رکھا اور اگلا قدم خلاء میں موجود سیارے ہیں۔

- Advertisement -

یہ علم ہی ہے جس کی بدولت طب، سائینس اور دیگر ٹیکنالوجیز میں ترقی نے انسانی زندگی کو سہل اور با مقصد بنایا تا ہم اس کے منفی اثرات بھی مرتب ہوئے جس پر نظر کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاک بحریہ نوجوانوں کو علم و ہنر سے آراستہ کرنے میں اپنا کلیدی کردار ادا کرنا چاہتی ہے جس کے لیے مختلف چھوٹے بڑے شہروں میں جدید علمی درسگاہیں قائم کی ہیں جن سے ہزاروں طلباء مستفید ہو رہے ہیں۔

واضح رہے کراچی میں قائم بحریہ یونیورسٹی کے کانوکیشن میں مختلف شعبہ جات کےآٹھ سو چھیاسی طلبہ کوڈگریاں تقسیم کرنے کی تقریب رکھی گئی تھی جس کے مہمان خصوصی چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل محمد ذکاء اللہ تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں