اشتہار

میٹرک امتحانات میں کن طلباء کو فیل کیا جائے گا ، وزیرتعلیمی بورڈ کا بڑا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : وزیرتعلیمی بورڈ اسماعیل راہو کے اعلان کیا ہے کہ جن طلبا سے امتحان کے دوران موبائل فون برآمد ہوا، اسے فیل کردیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیرتعلیمی بورڈ نے سندھ بھر میں میٹرک امتحانات میں نقل پر چیئرمینزبورڈز پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے چیئرمینز کو لڑکیوں کےامتحانی مراکز میں خواتین ویجیلنس ٹیمیں بھیجنے کا حکم دے دیا۔

حیدرآباد میں موبائل فون پرٹک ٹاک بنانے والے طلبا کیخلاف کارروائی اور فیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا اور سندھ کی تمام ڈویژن کے چیئرمینز،کنٹرولرمیٹرک بورڈ کو نقل پر کنٹرول کرنے کی ہدایت کردی۔

- Advertisement -

وزیر تعلیمی بورڈ اسماعیل راہو نے کہا ہے کہ امتحانی مراکز میں نقل کی شکایات مل رہی ہیں،نقل میں ملوث افراد کے خلاف ایکشن لیں اور تمام امتحانی مراکز میں ویجیلنس ٹیموں میں مزید اضافہ کیا جائے۔

اسماعیل راہو کا کہنا تھا کہ لڑکیوں کے امتحانی مراکزمیں خواتین ویجیلنس ٹیمیں بھیجی جائیں، جن طلباسے امتحان کے دوران موبائل فون برآمدہوگی اسےفیل کردیا جائے گا۔

انھوں نے ہدایت کی کہ موبائل فونز استعمال کرنےکی اجازت دینےوالےاساتذہ کیخلاف بھی کارروائی کی جائے اور امتحانی مراکز پرقوائد وضوابط پرسختی سےعمل درآمد کیا جائے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں