تازہ ترین

انڈے کا پراٹھا کھانا چاہیں گے؟

آلو یا مختلف سبزیوں کے پراٹھے بنانا تو عام بات ہے۔ آج ہم آپ کو انڈے کا پراٹھا بنانے کی ترکیب بتا رہے ہیں۔


اجزا

گوندھا آٹا: 2 پراٹھوں کا

انڈے: 2 عدد

پیاز: 1 عدد

ہری مرچ: 3 عدد

ہرا دھنیہ: 2 کھانے کے چمچ

زیرہ پاؤڈر: آدھا چائے کا چمچ

سرخ مرچ: آدھا چائے کا چمچ

نمک: حسب ذائقہ

گھی: حسب ضرورت


ترکیب

ایک پیالے میں انڈے، پیاز، ہری مرچ (باریک کتر کے)، ہرا دھنیہ، زیرہ پاؤڈر، سرخ مرچ اور نمک مکس کرلیں۔

پراٹھا بنانے کے لیے نان اسٹک توا استعمال کریں۔

پراٹھا بنا کے توے پر ڈالیں پھر پلٹ کے اس کے اوپر والے حصے پر انڈے والا آھا مکسچر ڈال دیں۔

تھوڑا سا گھی ڈال کے اسے پلٹ دیں۔

دوسری طرف بھی گھی لگا کے پراٹھا تل لیں۔

اسی طرح دوسرا پراٹھا بنالیں۔

گرما گرم پراٹھا نوش کریں۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -