ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

مصری موسیقار کا سعودی فرماں رواں سے اظہار تشکر، مگر کیوں؟

اشتہار

حیرت انگیز

مصر کے موسیقار ہانی فرحات کو سعودی شہریت مل گئی ہے جس پر انہوں نے سعودی حکومت کا شکریہ ادا کیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق مصر کے معروف موسیقار ہانی فرحات کو سعودی شہریت مل گئی ہے۔ سال نو پر عرب اسٹارز نائٹ تقریب میں سعودی تفریحاتی کمیٹی کے سربراہ ترکی آل الشیخ نے سعودی شہریت کی دستاویز ہانی کے سپرد کیں۔

رپورٹ کے مطابق سعودی شہریت حاصل کرنے پر مصری موسیقار نے بے حد خوشی کا اظہار کیا ہے اور اس اعزاز پر انہوں نے سعودی فرماں رواں شاہ سلمان، ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور پوری مملکت کا شکریہ ادا کیا ہے۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ 13 اگست 1971 کو جنم لینے والے ہانی فرحات کا شمار مصر اور عرب دنیا کے اہم موسیقاروں میں ہوتا ہے جنہوں نے متعدد پروگرامز کیے اور ساتھ ہی خطہ عرب کے معروف گلوکاروں عمرو دیاب، انغام و دیگر کے گانوں کی موسیقی ترتیب دی جو بہت مقبول ہوئے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں