27.2 C
Dublin
ہفتہ, مئی 11, 2024
اشتہار

پاک ایران سرحد پر حملہ: 8 ایرانی محافظ ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

تہران: پاکستان کے صوبے بلوچستان سے ملحقہ ایرانی سرحد کے قریب مسلح افراد کے حملے کے نتیجے میں 8 سرحدی محافظ ہلا ک ہوگئے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق پاکستان کے صوبے بلوچستان سے ملحہ ایران کے علاقے سیستان میں  ایرانی فورسز کی مسلح افراد سے جھڑپ کے نتیجے میں  8 سرحدی محافظ ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق  ایرانی حکومت نے دعویٰ کیا ہے کہ حملہ القاعدہ سے تعلق رکھنے والی مسلح تنظیم جیس العدل کی جانب سے کیا گیا ہے کیونکہ صوبے میں تنظیم کے جنگجو کافی سرگرم ہیں۔

- Advertisement -

ایران کے سرکاری میڈیا کے مطابق سرحدی فوجیوں کو دور سے نشانہ بنایا گیا، دہشت گردوں نے لانگ رینج گن کی گولیوں سے سرحد پر تعینات محافظوں کو نشانہ بنایا، فوجیوں کی ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

جیش العدم نامی تنظیم گزشتہ کئی سالوں سے سیستان میں تعینات ہونے والے ایرانی محافظوں پر حملے کررہی  ہے، گزشتہ برس سرحد کے قریب جھڑپ کے نتیجے میں 4 ایرانی سیکیورٹی کے اہلکار ہلاک ہوئے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں