پیر, مئی 27, 2024
اشتہار

الیکشن 2024 پاکستان : بیلٹ پیپرز کی چھپائی کا کام شروع

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: الیکشن 2024 کے لیے امیدواروں کی حتمی فہرست اجرا کے بعد بیلٹ پیپرزکی چھپائی کا کام شروع ہوگیا، مجموعی طور پر 25 کروڑ بیلٹ پیپرز پرنٹ کیے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق ملک میں آئندہ عام انتخابات کی تیاریوں میں تیزی آگئی ، تینوں کمپنیوں نے بیلٹ پیپرزکی چھپائی کا کام شروع کردیا۔

ذرائع نے بتایا کہ کمپنیوں میں پرنٹنگ کارپوریشن پاکستان، پاکستان پوسٹ فاؤنڈیشن اور نیشنل سیکورٹی پرنٹنگ کمپنی شامل ہیں۔

- Advertisement -

خصوصی فیچرزپرمبنی بیلٹ پیپرزکی چھپائی کی جائے گی، عام انتخابات میں واٹرمارک بیلٹ پیپرز کا استعمال کیا جا رہا ہے، تینوں کمپنیاں 10 کروڑ ، 9 کروڑ اور 6 کروڑبیلٹ پیپرز پرنٹ کریں گی، مجموعی طورپر25کروڑبیلٹ پیپرزپرنٹ کیے جائیں گے۔

امیدواروں کی حتمی فہرست اجرا کے بعد بیلٹ پیپر چھپائی کاکام شروع ہوگیا ہے ، پہلےمرحلےمیں بلوچستان کےانتخابی حلقوں کیلئےبیلٹ پیپر چھاپے جانے کاامکان ہے ، اس کے بعد سندھ کےانتخابی حلقوں کے بیلٹ پیپر کی چھپائی ہوگی۔

بیلٹ پیپرکی چھپائی اورترسیل کی حفاظت کیلئےفول پروف اقدامات کئےگئےہیں، بیلٹ پیپرز کی چھپائی اور رکھنے کی جگہ پر سیکیورٹی تعینات ہے۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن سے بیلٹ پیپرز کے حتمی نمونے دینے کے بعد بیلٹ پیپرزکی چھپائی جاری ہے، اگر کوئی شیٹ خراب پرنٹ ہوئی تو ای سی اور سیکیورٹی حکام کی موجودگی میں تلف کیا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں