اشتہار

قومی اسمبلی کے نئے اسپیکر کا انتخاب ، ووٹنگ کا عمل جاری

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : قومی اسمبلی میں نئے اسپیکر کے انتخاب کا عمل جاری ہے ، ارکان قومی اسمبلی ایک ایک کرکےووٹ کاسٹ کر رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کے زیر صدارت اجلاس شروع ہوا، جس میں نئے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب کیا جائے گا۔

اسپیکر کیلئے پاکستان مسلم لیگ ن کے سردار ایاز صادق کا مقابلہ پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے سُنّی اتحاد کونسل کے امیدوار عامر ڈوگر سے ہیں جبکہ قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر کے عہدے کے لیے پاکستان پیپلز پارٹی کے غلام مصطفیٰ شاہ اور پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے سُنّی اتحاد کونسل کے امیدوار جنید اکبر کے درمیان مقابلہ ہے۔

- Advertisement -

اجلاس شروع ہوتے ہی ایوان میں شدید شور شرابہ ہوا، سنی اتحاد کونسل کے ارکان نے عوامی مینڈیٹ پر ڈاکا نامنظور کے نعرے لگائے اور مطالبہ کیا کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے نوٹیفائی ارکان کی آمد تک اسپیکر کا انتخاب ملتوی کیا جائے۔

جس کے بعد قومی اسمبلی میں نئے اسپیکر کے انتخاب کا عمل شروع کیا گیا، ارکان قومی اسمبلی ایک ایک کرکےووٹ کاسٹ کررہے ہیں۔

آسیہ تنولی کو ووٹ ڈالنے کے لیے سب سے پہلے بلایا گیا، پی ٹی آئی ارکان نے ووٹ ڈالتے وقت بانی پی ٹی آئی کےحق میں نعرے لگائے جبکہ علیم خان کے ووٹ ڈالنے کےدوران سنی اتحاد کونسل کےاراکین کے ’’لوٹا لوٹا‘‘کے نعرے لگائے۔

لیگی ارکان کے ووٹ ڈالتے وقت شیر شیر کے نعرے لگا رہے ہیں جبکہ سنی اتحاد کونسل کے اراکین نے جواب میں چور چور کے نعرے لگائے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں