اتوار, مئی 12, 2024
اشتہار

سینیٹ کی 48 نشستوں پر الیکشن کا شیڈول جاری

اشتہار

حیرت انگیز

الیکشن کمیشن نے سینیٹ کی 48 خالی نشستوں پر انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا ہے جس کے لیے پولنگ 2 اپریل کو ہو گی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن نے ایوان بالا (سینیٹ) کی خالی ہونے والی 48 نشستوں پر انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا ہے جس کے مطابق اس کے لیے 2 اپریل کو پولنگ ہوگی۔

الیکشن کمیشن کے جاری شیڈٖول کے مطابق سینیٹ الیکشن کے لیے کاغذات نامزدگی 15 اور 16 مارچ کو جمع کرائے جا سکیں گے، جن کی جانچ پڑتال 19 مارچ تک کی جائے گی۔

- Advertisement -

کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد کیخلاف اپیلیں 25 مارچ تک نمٹائی جائیں گی جب کہ امیدواروں کی حتمی فہرست 27 مارچ کو آویزاں کی جائے گی۔

الیکشن کمیشن کے مطابق انتخابات کیلیے پولنگ قومی اسمبلی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں میں ہو گی۔

واضح رہے کہ سینیٹ سے مستعفی ہونے کے باعث 6 خالی نشستوں پر ضمنی الیکشن آج ہو رہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں