پیر, جولائی 8, 2024
اشتہار

’الیکشن شفاف نہیں تھے لیکن مسترد کرتا ہوں کہ سب سے بڑی دھاندلی ہوئی‘

اشتہار

حیرت انگیز

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ حالیہ الیکشن شفاف نہیں تھے لیکن مسترد کرتا ہوں کہ سب سے بڑی دھاندلی ہوئی، پیپلزپارٹی کیساتھ ہر الیکشن میں دھاندلی کی جاتی ہے۔

کوئٹہ میں نیوزکانفرنس کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ الیکشن میں دھاندلی کا سلسلہ ختم کرنا ہے تو سیاستدانوں کو اتفاق رائے پیدا  کرنا ہو گا، سیاستدانوں کو اتفاق رائے پیدا کرنا ہو گا کہ میچ درست چلے اور نتیجہ تسلیم بھی کیاجائے۔

انتخابات میں دھاندلی سے متعلق الیکشن ٹریبونلز میں کیسز چل رہے ہیں الیکشن ریفارمز میں پیپلزپارٹی بہترین کردار ادا کر رہی ہے الیکشن ریفارمز میں کبھی کوئی پارٹی تو کبھی کوئی سیاستدان مکر جاتا ہے دھاندلی کے بینفشری ہونے کے الزامات کو مسترد کرتا ہوں دھاندلی کی سب سے بڑی بینفشری پیپلزپارٹی نہیں ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ یہ سوچ تبدیل ہونی چاہیے کہ سیاسی قوتوں کے بجائے اور دہشت گردوں سےبات ہونی چاہیے یہ سوچ تبدیل ہونی چاہیے کہ اسٹیبلشمنٹ اور جنرلز سے بات ہونی چاہیے یہ سوچ ہونی چاہیےکہ سیاسی قوتوں سے بات ہونی چاہیے اوراتفاق رائےپیدا کرنی چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم اپنامینڈیٹ اتحادیوں کیساتھ پورا کریں گے ہم نےجو کام کا آغاز کیا ہے امید ہے ہمیں وہ کام پورا کرنے دیا جائے، حکومت جانے کی افواہیں آپ لوگ ہی پھیلاتے ہیں ہمارا ایسا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں