اشتہار

’دو صوبوں میں الیکشن فتنہ، فساد اور انارکی کو جنم دے گا‘

اشتہار

حیرت انگیز

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ پنجاب اور خیبر پختونخوا میں عام انتخابات فتنہ، فساد اور انارکی کو جنم دے گا۔

فیصل آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ایسے الیکشن ہونے جا رہے ہیں جو آئین کے مطابق نہیں اور جن کے نتائج کوئی تسلیم نہیں کرے گا، عمران خان یہی چاہتے ہیں الیکشن کے بعد ملک میں فساد پیدا ہو، وہ ملک دشمنی کے تحت یہ سب کچھ کر رہے ہیں، جب تک عمران خان ہیں اس ملک میں افراتفری ختم نہیں ہو سکتی اور نہ سیاسی استحکام نہیں آئے گا۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ عمران خان قوم کے سامنے بے نقاب ہوگئے، وہ مسلح جتھے لے کر جوڈیشل کمپلیکس گئے جو عدالت میں داخل ہونا چاہتے تھے، اگر مسلح جتھے عدالت میں داخل ہو جاتے تو صورتحال خراب ہو سکتی تھی، پولیس نے لوگوں کو اندر جانے سے روکا، عمران خان نے عدالت کو دباؤ میں لانے کی کوشش کی۔

- Advertisement -

وزیر داخلہ نے کہا کہ عمران خان نے سیاسی مخالفین پر الزام تراشی کے سوا کچھ نہیں کیا، وہ بتائیں کہ فرح گوگی کدھر ہیں جنہوں نے القادر ٹرسٹ کے نام پر 7 ارب روپے لیے، عمران خان کو توشہ خانہ کی چوریوں کا حساب اور تلاشی دینی پڑے گی، فرح گوگی کی لوٹ مار کا حساب بھی انہی کو دینا پڑے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں