ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

دہشتگردی کے خدشے کے پیشِ نظر اڈیالہ جیل میں ہنگامی مشقیں

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: دہشت گردی کے خدشے کے پیشِ نظر اڈیالہ جیل میں ہنگامی مشقیں کی گئیں۔

ہنگامی مشقیں جیل کےمختلف حصوں میں کی گئیں۔ مشقوں میں رینجرز، بم ڈسپوزل اسکواڈ، پولیس اور ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے حصہ لیا۔

جیل حکام کے مطابق ہنگامی مشقیں آئی جیل خانہ جات میاں فاروق نذیر کے احکامات پر کی گئیں جب کہ جیل اور اطراف کے علاقوں میں سرچ آپریشن بھی جاری ہے۔

- Advertisement -

حکام کا کہنا ہے کہ جیل کےعملےکی بھی چھان بین کی جا رہی ہے اور جیل کے اندر موبائل فونز اور ڈیوائسز کے سگنل جام کرنے کے خصوصی آلات نصب کیے گئے ہیں۔

محکمہ داخلہ پنجاب نے اڈیالہ جیل میں قید بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں پر پابندی عائد کر رکھی ہے اور اس کا اطلاق دو ہفتوں کیلیے کیا گیا ہے۔

محکمہ داخلہ کے احکامات کے بعد جیل انتظامیہ نے صحافیوں پر بھی پابندی عائد کر رکھی ہے اور اب وہ جیل کے گیٹ نمبر 5 یا اس کے قریب بھی نہیں جا سکتے اور نہ ہی کوئی کوریج کر سکتے ہیں۔

اس حوالے سے متعلقہ حکام کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں پر پابندی کا فیصلہ گزشتہ دنوں جیل پر ہونے والے دہشتگردی کے ناکام حملے ہیں جس میں تین دہشتگردوں کو گرفتار کیا گیا تھا، اس واقعے کے بعد سکیورٹی اقدامات کے تحت کیا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں