تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

بھارت کے ہاتھوں انگلینڈ کو شکست، سیریز برابر

احمد آباد: بھارت نے چوتھے ٹی ٹوئنٹی میچ میں میزبان انگلینڈ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد آٹھ رنز سے شکست دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پانچ ٹی ٹوئنٹی میچوں پر مشتمل سیریز کے چوتھے میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 185 رنز بنائے۔

بھارت کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی میں ڈیبیو کرنے والے سوریہ کمار یادو نے 57 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی، اس کے علاوہ شیئرس ایئر نے 37 رنز بنائے، انگلینڈ کی جانب سے جوفرا آرچر کامیاب بولر رہے، جنہوں نے چار بھارتی کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

جواب میں انگلینڈ کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 177 رنز ہی بناسکی اور یوں بھارت نے چوتھا ٹی ٹوئنٹی آٹھ رنز سے اپنے نام کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں:  ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے کی نئی درجہ بندی جاری، بابر اعظم کی ترقی

ایک مرحلے پر میچ مہمان انگلینڈ کے ہاتھوں میں تھا مگر بھارتی بولر شاردل نے دو گیندوں پر انگلینڈ کے دو کھلاڑیوں کو پویلین بھیج کر میچ بھارت کی گود میں ڈالا۔

بھارت کی جانب سے شاردل نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، ہرڈیک پانڈیا اور راہول چہار نے 2، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، بھارت کی فتح کے ساتھ پانچ میچوں کی سیریز دو، 2 سے برابر ہوگئی ہے۔

سیریز کا پانچواں اور فیصلہ کن میچ کل کھیلا جائے گا۔

Comments

- Advertisement -