ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

بورس جانسن پارلیمنٹ کی رکنیت سے بھی مستعفی

اشتہار

حیرت انگیز

لندن : برطانیہ کے سابق وزیراعظم بورس جانسن نے پارلیمنٹ کی رکنیت سے بھی استعفیٰ دے دیا۔

اس حوالے سے برطانوی میڈیا نے اپنی رپورٹس میں اس بات کی تصدیق کردی، جس کے مطابق بورس جانسن نے ایم پی کی حیثیت سے دستبردار ہونے کا اعلان کردیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق استحقاق کمیٹی کی رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ پارٹی گیٹ پر بورس جانسن نے ارکان پارلیمنٹ کو گمراہ کیا، مذکورہ رپورٹ موصول ہونے پر بورس جانسن نے مستعفی ہونے کا اعلان کیا۔

- Advertisement -

بورس جانسن

مستعفی ہونے کے متعلق اپنے بیان میں بورس جانسن نے کہا کہ استحقاق کمیٹی کے ارکان جانتے ہیں کہ میں نے جھوٹ نہیں بولا، کامنز میں جو بات کی تھی وہ سب جانتے ہیں کہ مجھے کہنے کیلئے کہا گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ سال 2001سے ایم پی ہوں سب جانتے ہیں میں نے جھوٹ نہیں بولا، استحقاق کمیٹی نے رپورٹ کے ذریعے مجھے نکالنے کی کوشش کی۔

یاد رہے کہ سابق برطانوی وزیراعظم بورس جانسن پر کورونا لاک ڈاؤن کے دوران ممانعت کے باوجود غیرقانونی پارٹیوں کے انعقاد کا الزام تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں