اتوار, مئی 19, 2024
اشتہار

بارکھان میں دھماکا، 4 افراد جاں بحق، 12 زخمی

اشتہار

حیرت انگیز

بارکھان کے رکنی بازار میں دھماکا ہوا ہے جس میں 4 افراد جاں بحق جب کہ 12 افراد زخمی ہوگئے ہیں زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق بارکھان کے رکنی بازار میں دھماکا ہوا ہے جس میں اب تک کی اطلاعات کے مطابق 4 افراد جاں بحق جب کہ 12 زخمی ہوگئے ہیں جنہیں اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔ زخمیوں‌ میں‌ 2 بچیاں بھی شامل ہیں

دھماکے کی اطلاع ملتے ہیں ریسکیو اور قانون نافذ کرنے والے ادارے جائے وقوعہ پر پہنچ چکے ہیں جب کہ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔ پولیس کے مطابق بازار میں کھڑی موٹر سائیکل میں بم نصب کیا گیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں