ہفتہ, ستمبر 21, 2024
اشتہار

کویت میں شدید گرمی : پانی کی کمی سے متعلق اہم انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

کویت کی وزارت توانائی نے بتایا ہے کہ ملک میں شدید ترین گرمی کے سبب بجلی اور پانی کی طلب میں ریکارڈ اضافہ سامنے آیا ہے۔

اس حوالے سے وزارت توانائی کے باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ اس کی وجہ زیادہ درجہ حرارت ہے جو کہ شہروں کے اندر 50 سے 52 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ چکا ہے۔

ذرائع نے اس بات کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا ہے کہ پچھلے دو دنوں کے دوران پانی کی طلب کی شرح پیداوار کی شرح سے تقریباً 19 ملین امپیریل گیلن تک بڑھ گئی ہے، ذرائع نے وضاحت کی کہ طلب کی شرح 518 ملین گیلن ہے جبکہ پیداوار کی شرح 499 ملین گیلن تک ہے۔

- Advertisement -

دوسری جانب ماہر موسمیات فہد العتیبی نے توقع ظاہر کی ہے کہ رواں ہفتے کے وسط میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 50 سے 52 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان ریکارڈ کیا جائے گا جبکہ اگست کے آخر تک بلند درجہ حرارت میں بتدریج کمی آنا شروع ہو جائے گی۔

العتیبی نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اس دوران زیادہ سے زیادہ مشروبات اور سیال اشیا کا استعمال کریں تاکہ پسینے کی صورت میں نکلنے والی نمکیات کی تلافی ہوسکے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں