اشتہار

خبردار: کومیسیٹن آئی ڈراپس نہ خریدیں، ڈریپ کا الرٹ جاری

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) نے الرٹ جاری کیا ہے کہ مارکیٹ میں موجود امراض چشم کی دوا ’کومیسیٹین آئی ڈراپس‘ نہ خریدیں۔

تفصیلات کے مطابق ڈریپ نے امراض چشم کی غیر معیاری دوا کی فروخت پر ایکشن لیتے ہوئے کومیسیٹن کا ایک بیچ غیر معیاری قرار دے دیا ہے، اور کومیسیٹن آئی ڈراپس کا پراڈکٹ ری کال الرٹ جاری کر دیا۔

ڈریپ نے کہا کومیسیٹن آئی ڈراپس کا بیچ سی وائے ایف 003 غیر معیاری قرار پایا ہے، یہ نبی قاسم انڈسٹرز کراچی کی تیار کردہ ہے، کومیسیٹن کا سیمپل صوبائی ڈرگ انسپکٹر جامشورو نے ٹیسٹنگ لیب بھجوایا تھا، دوا کا بیچ فیڈرل ڈرگ اینالسٹ، سی ڈی ایل کراچی نے غیر معیاری قرار دیا۔

- Advertisement -

ڈریپ کے مطابق کومیسیٹن آئی ڈراپس پراڈکٹ الرٹ شہریوں، ڈاکٹرز، اور کیمسٹس کے لیے ہے، الرٹ میں کہا گیا ہے کہ کومیسیٹن ڈراپس آنکھوں کے بیکٹریل انفیکشن کے علاج کے لیے استعمال کیا جاتا ہے، تاہم ڈاکٹرز اب مریضوں کو کومیسیٹن آئی ڈراپس کا متاثرہ بیچ استعمال نہ کرائیں۔

الرٹ کے مطابق غیر معیاری دوا کا استعمال مریض کی بینائی کے لیے خطرناک ہو سکتا ہے، غیر معیاری اینٹی بائیوٹک استعمال سے مرض پیچیدگی بھی اختیار کر سکتا ہے، اس لیے فارما کمپنی کومیسیٹن آئی ڈراپس کا متاثرہ بیچ سپلائی نہ کرے، اور مارکیٹ میں موجود متاثرہ اسٹاک بھی واپس اٹھوائے۔

کیمسٹس کو ہدایت کی گئی ہے کہ کومیسیٹن آئی ڈراپس کا متاثرہ بیچ فارما کمپنی کو واپس کریں، اور ڈریپ کی صوبائی ٹیمیں بھی میڈیسن مارکیٹ میں سرویلنس بڑھائیں۔

Comments

اہم ترین

جہانگیر خان
جہانگیر خان
جہانگیر خان اے آر وائی نیوز اسلام آباد کے نمائندے ہیں۔ وہ پارلیمانی امور، صحت، کشمیر، جی بی اور پیپلز پارٹی سے متعلق خبریں رپورٹ کرتے ہیں۔

مزید خبریں