اشتہار

’پی ٹی آئی کے گیارہ رہنماؤں نے گرفتاری سے بچنے کیلیے میرے گھر پناہ لی‘

اشتہار

حیرت انگیز

سابق سینیٹر فیصل واوڈا نے دعویٰ کیا ہے کہ پی ٹی آئی کے گیارہ رہنماؤں نے گرفتاری سے بچنے کے لیے میرے گھر پر پناہ لی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سابق سینیٹر فیصل واوڈا نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی زندگی سے متعلق جان بوجھ کر جھوٹی افواہیں پھیلائی جارہی ہیں تاکہ لوگ انتشار میں آئیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ لوگ نہیں سمجھ رہے دشمن ملک بھرپور فائدہ اٹھا رہا ہے، وہ کام نہ کریں جس سے عمران خان کو مزید مشکلات پیش آئیں۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود کو قریشی کو نقص امن کے پیش نظر اسلام آباد پولیس نے گرفتار کیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق شاہ محمود قریشی کو ریڈ زون سے گرفتار کیا گیا ہے۔ اس سے قبل پی ٹی آئی کے جنرل سیکریٹری اسد عمر کو بھی اسلام آباد پولیس نے گرفتار کیا تھا۔

واضح رہے کہ سابق وزیراعظم اور پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی گزشتہ روز گرفتاری کے بعد سے ملک بھر میں پی ٹی آئی کارکنوں کا احتجاج جاری ہے جس میں متعدد سرکاری املاک کو بھی نقصان پہنچایا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں