اشتہار

ارشدشریف قتل سے متعلق فیصل واوڈا کا بڑا دعویٰ

اشتہار

حیرت انگیز

تحریک انصاف کے سابق رہنما فیصل واوڈا نے دعویٰ کیا ہے کہ ارشدشریف کا قتل جنرل عاصم منیر کو آرمی چیف بننےسے روکنے کیلئے تھا جنرل عاصم منیر کو ہٹانے سے متعلق باتیں بالکل درست ہیں دھرناجنرل عاصم منیر کا تقرر روکنے کیلئے دیا گیا تھا۔

ٹی وی شو میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ کچھ لوگوں نےپوری کوشش کی کہ جنرل عاصم منیرآرمی چیف نہ بنیں عمران خان نےعاصم منیر کو سینیٹ مینج کرنے کا کہا انہوں نےمنع کر دیا۔

فیصل واوڈا کے مطابق عمران خان نےجنرل عاصم منیر کو ایمانداری سےکام کرنے پر ہٹایا تھا جنرل عاصم منیر کو کہا تھا جو کرنےجا رہے ہیں آپ کیلئےنقصان دہ ہوگا انہوں نےکہا! فیصل واوڈا آپ کہہ رہے ہو اپنے ملک کیساتھ بےایمانی کروں؟ جنرل عاصم منیر نےعمران خان کےسامنےشواہدپیش کیے جنرل عاصم منیر کو جس نےشواہد پیش کیے اگلے دن انہیں ہٹا دیا گیا۔

- Advertisement -

ان کا کہنا تھا کہ شہزاد اکبر تنہا نہیں تھے انہیں ایک خاص آدمی کی سپورٹ حاصل تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں