جمعہ, مئی 10, 2024
اشتہار

ایک اور آئینی عہدہ سازش کے تحت استعمال ہورہا ہے، فیصل واوڈا کا دعویٰ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پی ٹی آئی کے سابق رہنما فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ میں سمجھتا ہوں آئندہ الیکشن سےپہلے پی ٹی آئی کو کئی سانپ اورکیڑوں کاصفایا کرناپڑے گا۔

تفصیلات کے مطابق نیب راولپنڈی میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کئی اہم انکشافات کئے، انہوں نے کہا کہ پریس کانفرنس کے بعد مجھے کہا گیا کہ میں نے کسی کے کہنے پر پریس کانفرنس کی، میں نےکہا تھاکہ ارشد شریف کا قتل پلانٹڈ ہے منصوبہ پاکستان میں بناہے،میں نے کہا تھا کہ لانگ مارچ خونی ہوگاتو میں نےغلط کیا کہا وہی سب کچھ ہوا۔

سابقہ پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ عمران خان کے گرد سازشی کیڑے پھر رہے ہیں۔ میں نہ وعدہ خلاف گواہ بنا تھا نہ کبھی بنوں گا۔

- Advertisement -

انہوں نے مزید کہا کہ میں نے اپنی وفا داری ثابت کر دی ہے۔ عمران خان جب بھی مجھ سے سوال کرنا چاہیں گے میں موجود ہوں۔ خان صاحب کاروباری آدمی ہیں نہیں۔ عمران خان سے پیار کا رشتہ تھا اور رہے گا، میرا سیاسی سفر تحریک انصاف کے ساتھ شروع ہوا تھا اور تحریک انصاف کے ساتھ ہی ختم ہو گا۔

فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ چیئرمین ،ڈپٹی چیئرمین سے مہینوں پہلے ملاقات ہوئی، انہیں کہا تھا کہ عہدےآنےجانےہیں، آپ مصنوعی بیساکھیوں پرکھڑےہیں، انہیں آگاہ کردیا تھا کہ ایک اورآئینی عہدہ ایک سازش کےتحت استعمال ہورہاہے۔

فیصل واوڈا نے کہا کہ ایک ملک کے سر پر رکھ کر یہ سائن کروایا گیا۔ مجھے پوچھیں کہ اعظم خان پیسے کے لین دین میں شامل ہے کہ نہیں۔ یہ غلط کام بلاوجہ کابینہ سے کروایا گیا تھا۔ میرا اور شہزاد اکبر کا جھگڑا ہوا تھا۔ پاکستان کے خزانے کو 190 ملین پاؤنڈز کا نقصان ہوا۔ عمران خان کو شہزاد اکبر کے بارے میں کہا تھا کہ یہ باہر چلا جائے گا۔

لانگ مارچ پر تنقید کرتے ہوئے فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ جب آپ کی شہرت اتنی ہے کہ آپ دو تہائی اکثریت سے الیکشن جیت جائیں گے تو ایسے میں مارچ کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کو اللہ نے عزت دی ہے۔ عمران خان کے ساتھ لوگوں کی محبت ہے ۔ پی ڈی ایم کے ساتھ لوگوں کی نفرت ہے۔ اس مارچ سے کس کو فائدہ پہنچے گا ؟۔ کون یہ مقاصد حاصل کروانا چاہ رہا ہے؟۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں