ہفتہ, مارچ 15, 2025
اشتہار

ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے 10 سالہ بچہ جاں بحق

اشتہار

حیرت انگیز

فیصل آباد: الہٰی آباد میں سفاک ڈاکوؤں نے ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ کردی، فائرنگ کی زد میں آکر 10 سال کا بچہ جاں بحق ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کے علاقے الہٰی آباد میں ڈکیتی مزاحمت پر ایک قتل کا واقعہ پیش آیا ہے، ڈاکو نے ایک کار سوار نوجوان کو لوٹنے کی کوشش کی، لوٹ مار کے بعد ڈاکو فرار ہورہے تھے اس دوران ایک شخص نے ایک ملزم کو قابو کرلیا۔

پولیس کا بتانا ہے کہ اس دوران ڈاکو کے دوسرے ساتھی نے فائرنگ کردی دی، فائرنگ کی زد میں آکر گلی میں موجود 10 سالہ امیر حمزہ جاں بحق ہوگیا جبکہ تین ڈاکو فائرنگ کرتے ہوئے موٹر سائيکل پر فرار ہو گئے۔

پولیس نے بتایا کہ ملزمان کی فائرنگ کی سی سی ٹی وی سامنے آگئی، فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شخص موٹرسائيکل سوار ڈاکو کو پکڑنے کی کوشش کررہا تھا۔

واردات کی فوٹیج میں پیدل آنے والے تیسرے ڈاکو کو فائرنگ کرتے دیکھا جا سکتا ہے،  فوٹیج میں خوفزدہ راہگیر خواتین اور بچے قریبی گھر میں گھستے بھی نظر آتے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں