کراچی: اے آر وائی نیٹ ورک کے زیر اہتمام فوڈ فیسٹیول کا آج آخری دن ہے، موج مستی، ہلا گلا، کھانا پینا اور میوزک کا تڑکا شامل ہے، فیسٹیول میں عوامی کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے بوٹ بیسن میں واقع بے نظیر بھٹو شہید پارک میں اے آر وائی نیٹ ورک کی جانب سے اے آر وائی فیسٹ کا انعقاد کیا گیا جس میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
فیسٹیول کے آخری روز گلوکار سلیم جاوید، عاصم اظہر، نتاشا بیگ اور فیوزن بینڈ نے شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کیا۔
Get ready for the rocking performances & watch LIVE tonight at 8:00 pm on #ARYZindagi#ArielARYFeast #Karachi presented by #TapalDanedar at Shaheed Benazir Bhutto Park, Karachi#FoodFestival #FamilyFestival #ARYDigitalNetwork
Powered by #ARYSahulatWallethttps://t.co/XGC9bLyk80 pic.twitter.com/gTxyoJDstd— ARY Zindagi (@aryzindagipk) December 25, 2018
گزشتہ تین دن کی طرح چوتھے اور آخری روز بھی عوام کی بڑی تعداد نے اے آر وائی فیسٹ میں شرکت کی اور مزیدار کھانوں سے لطف اُٹھایا، بچوں نے جھولے جھول کر خوب انجوائے کیا۔
روشنیوں کا شہر کراچی اے آر وائی فیملی فیسٹ سے جگمگا اُٹھا ہے، فیملی فیسٹ میں کھانا پینا، موسیقی کا تڑکا شامل ہے، فیملی فیسٹ میں تین دن میں ستر ہزار سے زائد شہریوں نے شرکت کی۔
اے آر وائی نیٹ ورک کی جانب سے شہریوں کے لیے مختلف پروگرامز کا انعقاد کیا جاتا رہتا ہے جسے شہریوں کی جانب سے بھی بھرپور پذیرائی ملتی ہے۔