12.6 C
Dublin
ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

توہین الیکشن کمیشن کیس میں بانی پی ٹی آئی اور فواد چوہدری پر فرد جرم عائد

اشتہار

حیرت انگیز

توہین الیکشن کمیشن کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری پر فرد جرم عائد کر دی گئی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق توہین الیکشن کمیشن کیس کی اڈیالہ جیل میں سماعت ہوئی۔ ممبر کمیشن نثار درانی کی سربراہی میں شاہ محمود جتوئی، بابر حسین بھروانہ اور جسٹس (ر) اکرام اللہ پر مشتمل چار رکنی بینچ نے سماعت کی۔

ممبران نے آج فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے بانی اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری پر فرد جرم عائد کی اور یہ فرد جرم دوران سماعت ملزمان کو پڑھ کر سنائی گئی جس کے بعد سماعت 16 جنوری تک ملتوی کر دی گئی۔

- Advertisement -

توہین الیکشن کمیشن کیس کا اوپن ٹرائل کرنے کی درخواست دائر

واضح رہے کہ توہین الیکشن کمیشن کیس کا اوپن ٹرائل کرنے کے لیے فواد چوہدری کی جانب سے درخواست بھی دائر کی گئی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں