تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

وفاقی کابینہ کا 172 افراد کے نام فوری طورپرای سی ایل سے نہ نکالنے کا فیصلہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ آج وفاقی کابینہ نے 172 ناموں کو ای سی ایل میں ڈالنے کا ازسر نو جائزہ لیا، جس کے بعد تمام نام فوری طورپر فہرست سے نہ نکالنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے  پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا. فوادچوہدری کا کہنا تھا کہ یہ نام ریویو کمیٹی کوبھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے. 

[bs-quote quote=” اب سندھ کوبراہ راست پیسے نہیں دیں گے، طریقہ کارطے کر رہے ہیں” style=”style-7″ align=”left” author_name=”فواد چوہدری”][/bs-quote]

فواد چوہدری نے کہا کہ جے آئی ٹی کے کہنے پرنام ای سی ایل میں ڈالےگئے، کیوں‌کہ ماضی میں جن افراد کے خلاف تحقیقات ہورہی تھیں، وہ ملک سےفرارہوئے، جس کی واضح مثال اسحاق ڈار ہیں.

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ اسحاق ڈارشاہد خاقان عباسی کے طیارےمیں لندن فرارہوئے، ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ شاہد خاقان عباسی اسحاق ڈارکو اپنا طیارہ فراہم نہ کرتے، ملزم فرارکرانے پرسابق وزیراعظم شاہد خاقان کو نوٹس ملنا چاہیے.

انھوں نے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں 3 آسامیوں کا اضافہ کیا گیا، اسلام آباد ہائیکورٹ میں 9 ججز  اور ایک چیف جسٹس ہوں گے، غربت کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے.

وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ غیرملکی سرمایہ کاروں کے لئے ماحول سازگار بنا رہے ہیں، پالیسی ہے کہ غیرملکی سرمایہ کاری آنے پر ٹیکسز نہیں ہونے چاہییں، پالیسی سے غیرملکی سرمایہ کاری آنے میں مدد ملے گی.

انھوں نے کہا کہ کراچی کی محرومیوں کو ختم کرنا اپنا فرض سمجھتے ہیں، کراچی ہمارامعاشی حب ہے، اس کے لئے اومنی گروپ پربھروسہ نہیں کر سکتے، بدقسمتی سے جوپیسہ سندھ پرلگنا چاہیے تھا، وہ دبئی میں محلات بنانے پر خرچ ہوا.


مزید پڑھیں: بھارت کومیں نہ مانوں کی ضد چھوڑنا ہوگی‘ فواد چوہدری


فواد چوہدری نے کہا کہ 200 ارب روپے جو سندھ پرخرچ ہونا چاہیے تھا، وہ دبئی اور لندن میں لگے، اب سندھ کوبراہ راست پیسے نہیں دیں گے، طریقہ کارطے کر رہے ہیں، تحریک چلانے کی دھمکیاں نہ دیں، جےآئی ٹی پربات نہیں کررہے سپریم کورٹ نے روکا ہے.

ان کا کہنا تھا ایف سی ہیڈ کوارٹرز کے لئے فنڈزکی منظوری کابینہ نے دی ہے، بلوچستان میں ایف سی ہیڈکوارٹرز کے لئے 2.8 ارب کی منظوری دی گئی ہے.

Comments

- Advertisement -