ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

فضل الرحمان کے قافلے پر حملہ نہیں ہوا، چیک پوسٹ کو نشانہ بنایا گیا، آر پی او

اشتہار

حیرت انگیز

ڈی آئی خان: آر پی او ناصر محمود ستی نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کے قافلے پر حملہ نہیں ہوا بلکہ پولیس چیک پوسٹ کو نشانہ بنایا گیا۔

تفصیلات کے مطابق جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے قافلے پر ڈی آئی خان میں فائرنگ کی خبریں آئی تھیں۔ تاہم اب آر پی او ناصر محمود ستی نے کہا ہے کہ فضل الرحمان کے قافلے پر حملہ نہیں ہوا۔ یارک انٹر چینج پر پولیس چیک پوسٹ پر حملہ کیا گیا۔

آر پی او ناصر محمود کا کہنا تھا کہ پولیس نے حملہ آوروں کا بھرپور جواب دیا جو فرار ہوگئے۔ مولانا فضل الرحمان خود موقع پر موجود نہیں تھے۔

- Advertisement -

ناصر محمود ستی نے مزید بتایا کہ مولانا فضل الرحمان کے اسکواڈ کی گاڑی حملے کے وقت وہاں سے گزر رہی تھی۔

دریں اثنا جے یو آئی کے ترجمان نے بتایا کہ ڈی آئی خان میں مولانا فضل الرحمان کے قافلے کے قریب فائرنگ ہوئی ہے۔

ترجمان جمعیت علمائے اسلام (ف) کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان کے قافلے کے قریب انٹر چینج پر فائرنگ کی گئی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں