جمعرات, مئی 23, 2024
اشتہار

فیض آباد دھرنا کیس : وفاقی حکومت نے تحقیقات کیلئے کمیشن تشکیل دے دیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : نگراں وفاقی حکومت نے فیض آباد دھرنے کی تحقیقات کےلیےکمیشن تشکیل دے دیا، وفاقی کابینہ کی منظوری سے نوٹیفکیشن اٹارنی جنرل سپریم کورٹ میں پیش کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق فیض آباد دھرنا کیس میں وفاقی حکومت نے تحقیقات کیلئے کمیشن تشکیل دے دیا ، ریٹائرڈ آئی جی اختر علی شاہ کی سربراہی میں کمیشن تشکیل دیا گیا ہے۔

اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے ، جس میں کہا ہے کہ کمیشن آف انکوائری ایکٹ کے تحت کمیشن تشکیل دیا گیا ہے۔

- Advertisement -

کمیشن میں ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ اور 2ریٹائرڈ سابق آئی جیز شامل ہیں جبکہ سابق آئی جی طاہر عالم خان، سابق آئی جی اختر شاہ بھی کمیشن کا حصہ ہیں۔

وفاقی کابینہ نے انکوائری کمیشن کےتفصیلی ٹی او آرز کی بھی منظوری دے دی ہے، وفاقی کابینہ کی منظوری سے نوٹیفکیشن اٹارنی جنرل سپریم کورٹ میں پیش کریں گے۔

یاد رہے اکتوبر میں وفاقی حکومت نے فیض آباد دھرنے کے ذمہ داران کے تعین کیلئے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی بنائی تھی ، کمیٹی طے شدہ ٹی اوآرز کے تحت انکوائری کرے گی۔

قائم فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی میں ایڈیشنل سیکریٹری داخلہ، دفاع ، ڈائریکٹر آئی ایس آئی شامل ہیں ، 6فروری 2019کےفیصلےپر عملدرآمد کیلئےکمیٹی تشکیل دی گئی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں