21.3 C
Dublin
منگل, مئی 21, 2024
اشتہار

فیفا ورلڈ کپ، دفاعی چمیپئن فرانس نے انگلینڈ کو شکست دے دی

اشتہار

حیرت انگیز

قطر میں جاری فیفا ورلڈ کپ میں دفاعی چیمپئن فرانس نے انگلینڈ کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دے کر ٹورنامنٹ سے باہر کردیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق قطر میں جاری دنیا کے سب سے مقبول کھیل فٹبال ورلڈ کپ کا کوارٹر فائنل مرحلہ مکمل ہوگیا۔ اس مرحلے کے چوتھے اور آخری میچ میں دفاعی چیمپئن فرانس نے انگلینڈ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دے کر ٹرافی کی جانب پیش قدمی جاری رکھتے ہوئے ایک قدم اور آگے بڑھا دیا۔

اس میچ کے ساتھ ہی سیمی فائنل کی لائن اپ مکمل ہوگئی۔ فرانس سیمی فائنل میں پہنچ گیا جب کہ انگلینڈ کو خالی ہاتھ وطن واپس لوٹنا ہوگا۔

- Advertisement -

فرانس نے فیفا ورلڈ کپ کے چوتھے کوارٹر فائنل میں انگلینڈ کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔

البیت اسٹیڈیم میں کھیلے گئے چوتھے اور آخری کو ارٹر فائنل میں فرانس کی جانب سے اورلین ٹشومینی نے 17 ویں منٹ میں پہلا گول کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلائی۔ اس برتری کو 54 ویں منٹ میں انگلینڈ کے کپتان ہیری کین نے پنالٹی پر گول کرکے برابر کر دیا۔

میچ کے دوسرے ہاف میں فرانس کے اولیوئیر گیروڈنے 78 ویں منٹ میں گول کرکے فرانس کو دوبارہ برتری دلائی جو میچ کے اختتام تک برقرار رہی۔

اس سے قبل ہفتے کے روز کھیلے گئے عالمی فٹبال کپ کے تیسرے کوارٹر فائنل میں مراکش نے فیورٹ ٹیم پرتگال کو 1-0 سے شکست دی۔ مراکش کی جانب سے یوسف النصیری نے شاندار گول اسکور کیا۔

مراکش کی اس جیت کے ساتھ ہی فٹبال ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچنے والی پہلی عرب مسلم ٹیم بننے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں