اشتہار

فیفا ورلڈکپ کی ٹرافی میں کتنا سونا استعمال کیا جاتا ہے؟ جانئے اہم معلومات

اشتہار

حیرت انگیز

اگلے ماہ قطر میں فٹ بال کپ کا عالمی میلہ سجنے کو تیار ہے، جس کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہوگئیں ہیں، ہم اپنے صارفین کو اس سے متعلق کچھ مفید معلومات شیئر کرنے جارہے ہیں۔

ہاتھوں سے بناوٹ

فیفا ورلڈکپ کی ٹرافی کی سب سے دلچسپ بات یہ ہے کہ اسے ہاتھ سے بنایا جاتا ہے، اس میں گھسائی سے لے کر سونے کا پانی چڑھانے اور نقش و نگار کا کام کرنے کے لئے بھی کسی مشین کا بھی سہار نہیں لیا جاتا۔

- Advertisement -

موجودہ ٹرافی کس نے بنائی؟

فیفا ورلڈ کپ دوہزار بائیس کی ٹرافی چی ڈی ای پیرتونی نامی کمپنی نے تیار کی ہے جوکہ اٹلی کی کمپنی ہے، دلچسپ بات یہ ہے کہ سال دو ہزار اٹھارہ کی ٹرافی بھی اسی کمپنی نے تیار کی تھی۔

مزید پڑھیں: پاکستان آرمی کا دستہ فیفا ورلڈ کپ کی سیکیورٹی سنبھالنے قطر روانہ

درج بالا معلومات کے بعد آپ کو یہ تجسس بھی ہونے لگا ہوگا کہ ٹرافی کو بنانے میں کتنا سونا استعمال ہوتا ہے؟

تو ہم آپ کی معلومات میں مزید اضافہ کئے دیتے ہیں کہ فیفا ورلڈ کپ ٹرافی کی تیاری میں 18 قیراط کا 6 ہزار 175 کلو گرام سونا شامل کیا گیا ہے اور اس کی لمبائی 36.5 سینٹی میٹر ہوتی ہے۔

ٹرافی بنانے والی کمپنی کے مالک کا کہنا ہے کہ جیتنے والی ٹیم جب ہماری بنائی ٹرافی استعمال کرتی ہے تو بہت خوشی ہوتی ہے اور اب دیکھنا یہ ہے کہ اس سال کون سی خوش نصیب ٹیم یہ ٹرافی جیتتی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں