منگل, مئی 14, 2024
اشتہار

شادی میں رس گلے کی کمی پر جھگڑا ہوگیا، ایک شخص ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت کی ریاست اترپردیش میں شادی کی تقریب کے دوران رس گلے کی کمی پر لوگوں میں جھگڑا ہوگیا جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ شہر آگرہ میں بدھ کی رات پیش آیا، مٹھائی میں رس گلے کی کمی پر دولہا اور دلہن والوں میں جھگڑا ہوا۔

پولیس کے مطابق جھگڑے میں تیز دھارے آلے کے وار سے ایک شخص ہلاک ہوگیا جبکہ پانچ افراد زخمی ہوئے، لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

- Advertisement -

ہلاک ہونے والے شخص کے اہل خانہ کی درخواست پر مقدمہ درج کرلیا گیا تاہم اب تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں