جمعہ, دسمبر 6, 2024
اشتہار

فلم ’زیرو‘ ’معذور لڑکی کی سچی محبت کو ٹھکرانے والا پستہ قد شخص‘

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی ووڈ کی نئی فلم ’زیرو‘ کا ٹریلر  جاری کردیا گیا جس نے آتے ہی ہر طرف دھوم مچادی، تین منٹ کی مختصر ویڈیو اب تک کی بلاک باسٹر ثابت ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ کے کنگ خان کی 53ویں سالگرہ کے موقع پر ہدایت کار آنند ایل رائے نے اپنا وعدہ پورا کرتے ہوئے فلم زیرو کا ٹریلر جاری کردیا۔

شاہ رخ خان کے مداحوں کو رواں برس ریلیز ہونے والی فلم کا بے صبری سے انتظار ہے یہی وجہ ہے کہ زیرو کا ٹریلر آتے ہی بلاک بلاسٹر ثابت ہوا۔

- Advertisement -

اس فلم میں شاہ رخ خان پستہ قد (بونے) شخص کا کردار ادا کررہے ہیں جس کی عمر 38 برس ہے، علاوہ ازیں زیرو میں انوشکا شرما امیر گھرانے کی معذور لڑکی بن کر سامنے آئیں اور کترینہ کیف نے مرکزی کردار ادا کیا۔

مزید پڑھیں: فلم زیرو: مسٹرپرفیکٹ کنگ خان کی اداکاری کے معترف

ریڈ چلی انٹرٹینمنٹ کی جانب سے جاری ہونے والے 3 منٹ 14 سیکنڈ دورانیے کے ٹریلر میں دکھایا گیا ہے کہ شاہ رخ خان اپنے لیے لڑکی تلاش کررہے ہیں اس دوران ان کے ہاتھ انوشکا کی تصویر لگتی ہے۔

کنگ خان کو انوشکا دیکھتے ہی پسند آجاتی ہیں اور پھر وہ انہیں دیکھنے کے لیے ایک اسکول کی تقریب میں پہنچ جاتے ہیں مگر اسٹیج پر نظر پڑتی ہے تو وہ ہکا بکا رہ جاتے ہیں کیونکہ یہ لڑکی ’انوشکا‘ دماغی فالج کی وجہ سے معذوری کی زندگی وہیل چیئر پر گزار رہی ہیں۔

شاہ رخ خان انوشکا سے محبت کا اظہار کرتے ہیں اور پھر دونوں ایک دوسرے کے قریب ہوجاتے ہیں بعد ازاں اداکارہ کترینہ کیف کی انٹری ہوتی ہے جو فلم اسٹار کا کردار ادا کررہی ہیں۔

ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ کنگ خان کا انوشکا سے بریک اپ ہوجاتا ہے جس کے بعد وہ کترینہ کی محبت میں گرفتار ہوجاتے ہیں مگر یہ کہانی بھی کامیاب ہوتی نظر نہیں آئی۔

ٹریلر کے آخر میں یہ بھی دکھایا گیا ہے کہ شاہ رخ خان اسپیس شپ میں بیٹھ کر خلا میں جاررہے ہیں۔  فلم میں شاہ رخ خان باؤا سنگھ، انوشکا شرما عافیہ اور کترینہ کیف اپنا ہی کردار نبھا رہی ہیں۔

فلم کی ہدایت کاری کے انجام آنند ایل رائے نے انجام دیے جبکہ پروڈیوسر کنگ خان کی اہلیہ گوری خان ہیں، ٹریلر لانچنگ تقریب میں تینوں بڑے ستاروں نے شرکت کی۔

ٹریلر دیکھیں

یاد رہے کہ دو روز قبل بالی ووڈ انڈسٹری کے مسٹر پرفیکٹ عامر خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر مداحوں کو مطلع کیا تھا کہ انہوں نے آنند ایل رائے کی ہدایت کاری میں بنائی جانے والی فلم ’زیرو کا ٹریلر دیکھ لیا‘۔

بالی ووڈ انڈسٹری میں عامر خان وہ واحد شخصیت ہیں جنہوں نے سب سے پہلے یہ ٹریلر دیکھا تھا۔ مسٹر پرفیکٹ اسے دیکھ کر شاہ رخ خان کی اداکاری کے معترف نکلے، انہوں نے دیگر اداکاروں کی بھی تعریف کی تھی۔

یہ بھی دیکھیں: کنگ اور دبنگ خان کی مداحوں کے لیے عیدی، ”زیرو“ کانیا ٹیزر ریلیز

یہ بھی یاد رہے کہ ہدایت کار نے پہلے ہی اعلان کردیا تھا کہ فلم کا ٹریلر شاہ رخ خان کی سالگرہ کے روز جاری کیا جائے گا اور یہ ہم سب کی طرف سے اُن کے لیے تحفہ ہوگا۔ فلم 21 دسمبر کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

واضح رہے کہ کنگ خان 2 نومبر کو اپنی 53 ویں‌ سال گرہ منائیں گے۔ ہدایت کار آنند ایل رائے  اس سے قبل” تینو ویڈ منو“ جیسی بلاک بسٹر فلم بنا چکے ہیں۔

زیرو میں کنگ خان کے ساتھ کئی معروف فلمی شخصیات مختصر کردار کریں گی جن میں سلمان خان بھی شامل ہیں۔

کنگ خان نے اپنی 53ویں سالگرہ اہل خانہ کے ساتھ منائی اور اہلیہ کو اس موقع پر مٹھائی بھی کھلائی جبکہ شاہ رخ خان نے گھر کے باہر جمع ہونے والے مداحوں کا بالکونی میں آکر شکریہ بھی ادا کیا۔

 

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں